Live Updates

مون سون کے دوران متعدی امراض کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے،شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ڈاکٹر مبارک علی شہکی

بدھ 16 جولائی 2025 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) معروف ماہرِ طب ڈاکٹر مبارک علی شہکی نے مون سون کے موسم میں متعدی امراض کے خطرے کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران ڈائریا، ٹائیفائیڈ، ڈینگی، ملیریا، جلدی امراض اور بیضہ جیسی بیماریاں تیزی سے پھیل سکتی ہیں۔ڈاکٹر مبارک علی نے کہا کہ گلیوں اور خالی پلاٹوں میں کھڑا پانی، صفائی کی ناقص صورتحال اور مچھروں کی افزائش ان امراض کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ صاف پانی استعمال کریں، کھانے سے قبل ہاتھ دھوئیں، کھلے کھانوں سے پرہیز کریں، اور مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات لازمی طور پر اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ بارش کا موسم خوبصورتی اور ٹھنڈک کا پیغام لاتا ہے، مگر اگر احتیاط نہ کی جائے تو یہی موسم جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کسی کو بخار،قے، متلی، یا جسم پر خارش جیسی علامات محسوس ہوں تو خود علاج کرنے کے بجائے فوری طور پر قریبی ہسپتال یا مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات