وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی کا وفد کے ہمراہ مصر کا دورہ

بدھ 16 جولائی 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی قیادت میں اعلی سطحی وفد نے مصرمیں قائم ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔وفد کے شرکا میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو سمیت ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، ڈائریکٹر ہیڈ کواٹرز آن فارم واٹر مینجمنٹ حافظ قیصر یاسین،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ای ایس پی ڈاکٹر محمد انجم علی،ترقی پسند کاشتکار حسن رضا اور پرائیویٹ سیکرٹری صوبائی وزیر زراعت مظفر علی شامل ہیں۔

اپنے دورہ کے دوران وفد نے کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ مصر کا دورہ کیا اورمصر کی لمبے ریشے والی کپاس بارے معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریف کرتے ہوئے وفد کو بتایا گیا کہ 19 پاکستانی کمپنیاں مصر سے لمبے ریشے والی روئی درآمد کررہی ہیں۔وفد نے مصری کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی بارے دریافت کیا اور لمبے ریشے والی کپاس کی روئی کا معائنہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران شرکا نے مصری کاٹن کے برآمدی حجم کے بارے بھی دریافت کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان کپاس کی کوالٹی و پیداوار کے حصول کیلئے باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔بعد ازاں، وفد نے مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں قائم ایف ایے او کے دفتر کا وزٹ بھی کیا۔