Live Updates

لاہور میں خستہ حال مکان کی چھت گر نے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

جمعرات 17 جولائی 2025 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) لاہور کے علاقے اندرون اکبری گیٹ میں بوسیدہ عمارت کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق خستہ حال عمارت کی چھت بارش کے باعث محلہ خرادیہ میں گری۔

(جاری ہے)

عمارت کے ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہونیوالوں میں 60 سالہ ثمینہ ،35سالہ حسن اور 5سالہ رجب شامل ہیں۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو نے 12 گھنٹہ کی کوشش کے بعد تمام افراد کو ملبہ تلے سے نکالا۔گھرکا سربراہ ذوالفقار اور بیٹی ارم حادثے سے کچھ لمحہ پہلے گھر سے کام کے سلسلہ میں نکلے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ذوالفقار کی بیوی،بیٹا اور نواسہ شامل ہیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات