صدروومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی رکن صوبائی اسمبلی کے ساتھ ملاقات

جمعرات 17 جولائی 2025 14:17

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ (ڈبلیو سی سی آئی ایس) کی صدر ڈاکٹر مریم صدیقہ نے اپنے دیگر عہدیداران کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ جاوید آرتھر کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ جاوید آرتھر کا کہنا تھا کہ خواتین کاروباریوں کے لیے تعاون اور حکومت اور ان دونوں کے درمیان مضبوط تعاون کو فروغ دینا موجودہ حکومت کی ترجیح ہے جس کے لیے اہم و ٹھوس اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

سینئر نائب صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ مس گل زیب وقاص اعوان اور نائب صدر روبینہ کوثر بھی اس موقع پر یہاں موجود تھیں۔