پشاور، پیر بالا ورسک روڈ کے قریب زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے سے 4 مزدور زخمی ہو گئے

جمعرات 17 جولائی 2025 17:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) پشاور کے علاقے پیر بالا ورسک روڈ کے قریب زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے سے 4 مزدور زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق پیر بالا ورسک روڈ کے قریب زیر تعمیر گھر کی دیوار گر گئی۔ابتدائی طور پر ملبے کے نیچے چار مزدور دب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں 39 سالہ دوست محمد، 29 سالہ رویت، 22 سالہ عصمت خان اور 30 سالہ نصر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :