:سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دو کمسن دوستوں کا مقدمہ خالی پلاٹ کے مالک اور مزارعہ کے خلاف درج کر لیا گیا

جمعرات 17 جولائی 2025 20:25

~مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء) سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دو کمسن دوستوں کا مقدمہ خالی پلاٹ کے مالک اور مزارعہ کے خلاف درج کر لیا گیا۔ دونوں دوست گھر کے قریب واقع سیلابی پانی کے تالاب میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ بچوں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے یہ عامر گجر نامی زمیندار نے پرانا نارنگ روڈ پرآبادی کے وسط میں عرصہ دراز سے کئی کنال پلاٹ خالی چھوڑ رکھا ہے جہاں اس کے مزارعے مرسلین خان نے مٹی کھدوا کر گہرے کھڈے بنوا رکھے ہیں۔

بارشوں کے دوران گھڈوں میں پانی بھرنے سے وہ تالاب کی شکل اختیار کر چکے تھے جہاں سے گزرنے والے مقامی بچے 8سالہ حماد ولد عمران اور 11سالہ عثمان ولد کرامت پاؤں پھسلنے سے پانی میں جا گرے اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122نے نعشیں تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیں جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے علاقہ پٹواری کی رپورٹ پر غفلت کا مظاہرہ کرنے پر زمیندار کے مزارعہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔ دونوں کمسن بچوں کو مقامی قبرستان میںسپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :