قمبرشہدادکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار

جمعرات 17 جولائی 2025 21:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) قمبرشہدادکوٹ پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا تسلسل جاری ہے، دھمکی آمیز کیس میں مطلوب ملزم کوگرفتارکر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق آئی سی پی پی پکھو انسپکٹر سردار علی کولاچی نے بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے پی پی پکھو کے دھمکی آمیز کیس میں مطلوب ملزم ضمیر حسین بلہڑو کو گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دریں اثناءقمبر شہدادکوٹ پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی جیسے سنگین کیس میں اشتہاری ملزم کوگرفتارکر لیا ۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد انسپکٹر غلام مصطفیٰ میرانی نے بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے تھانہ نصیرآباد کے ڈکیتی کیس میں اشتہاری ملزم ارشاد مغیری کو گرفتار کر لیا جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :