عراق میں ہولناک آتشزدگی پرسعودی عرب کا اظہار افسوس

جمعہ 18 جولائی 2025 08:20

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمہوریہ عراق صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال رشید سے الکوت شہر کے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اےکے مطابق ایوان شاہی سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں الکوت شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں ہولناک آتشزدگی کی اطلاع ملی جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے جس پر ہم جاں بحق شدگان کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی عراقی صدر کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہم آپ سے اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں دعا کرتے ہیں کہ ان کے درجات بلند ہوں اور اس آتشزدگی میں زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ و عاجلہ ملے۔واضح رہے عراق کے شہر الکوت کے ایک شاپنگ مال میں جمعرات کو ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔