ڈیرہ بگٹی، ڈاکوؤں کا ساتھیوں سمیت حملہ کرکے پولیس و لیویز کے 7 اہلکاروں کو اغواء کرلیا

لیویز نے ڈکیتی کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کیا جس کے رد عمل میں ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے لیویز اور پولیس کے دو ناکوں پر حملہ کر دیا، اطلاع ملتے ہی پولیس وسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی، قبائلی سطح پر بھی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 18 جولائی 2025 10:54

ڈیرہ بگٹی، ڈاکوؤں کا ساتھیوں سمیت حملہ کرکے پولیس و لیویز کے 7 اہلکاروں ..
ڈیرہ بگٹی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی 2025)ڈیرہ بگٹی میں ڈاکوؤں کا ساتھیوں سمیت حملہ کرکے پولیس و لیویز کے 7 اہلکاروں کو اغواء کرلیا، اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری علاقے پہنچ گئی، سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، قبائلی سطح پر بھی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، لیویز حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں لیویز نے ڈکیتی کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کیا جس کے رد عمل میں ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے لیویز اور پولیس کے دو ناکوں پر حملہ کیا۔

ملزمان نے لیویز کے 4 اہلکاروں اور پولیس کے 3 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر بگٹی زوہیب الحق کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی نالے سے نامعلوم افراد نے تین پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمد یاسین کانسٹیبل بچل خان اورکانسٹیبل محمد جان جبکہ ڈولی چیک پوسٹ سے لیویز اہلکاروں عمیر حیات، علی نواز اورمٹھاخان کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی طرف فرارہو گئے ذرائع کے مطابق سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے واقعہ کے بعد پولیس وسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں اوباش  افراد نے بہلا پھسلا کر 4خواتین اور2لڑکوں کو اغوا کر لیاتھا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی۔بتایا گیا تھا کہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ ایڈن گارڈن کے رہائشی محمد جمعہ کی اہلیہ (ب) کو اوباش ملزمان بلال وغیرہ، ٹھیکری والا کے علاقہ 70ج ب کے محمد اکبر کی بیٹی (س) کو ملزمان غفار وغیرہ، کھڑریانوالہ کے علاقہ 266ر۔

ب کے عثمان کی ہمشیرہ (ط) کو منیر وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ 407گ ب کے رضوان کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم، ملت ٹاؤن کے علاقہ109ج ب کے بابر علی اور کھڑیانوالہ کے علاقہ 103ر۔ب کے بابراقبال کا بیٹا گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیاتھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کامعائنہ کیاتھا اور شواہد اکھٹے کرلئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ تمام واقعات کی تحقیقات شروع کر دی تھیں تفتیش کے دوران حقائق سامنے آسکیں گے۔