عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے،ڈسٹرکٹ چیئرمین ٹنڈومحمدخان

جمعہ 18 جولائی 2025 13:50

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین ٹنڈومحمدخان سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے، شہید رانی کے سپہ سالار اپنے قائد کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ پریس بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہمارا مشن ہے، دیہی علاقوں میں پانی کے مسائل اور خواتین کو خود مختیار بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈومحمدخان کے چئیرمین سید قاسم نوید قمر کی ہدایت پر ٹنڈومحمدخان کی مختلف یونین کونسلز کی غریب و مستحق خواتین میں سلائی مشینیں اور غریب افراد میں ہینڈ پمپس تقسیم کئے جانے والی منعقدہ تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے وائس چیئرمین غلام مصطفیٰ جت سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید قاسم نوید قمر کی ہدایت پر مستحقین میں سلائی مشینیں اور ہینڈ پمپس تقسیم کیے گئے ہیں۔ ٹنڈومحمدخان کی مستحقین خواتین نے ڈسرکٹُ کائونسل چئیرمین سید قاسم نوید قمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں قاسم نوید قمر نے ہمیں سلائی مشین اور ہینڈ پمپ دیکر ہماری مدد کی۔\378

متعلقہ عنوان :