فلپائن چینی طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے،چین

جمعہ 18 جولائی 2025 16:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) چین نے فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ فلپائن میں چینی طلبا کے تحفظ، وقار اور قانونی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے جمعہ کو بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کی وزارت تعلیم نے جمعہ کو بیرون ملک مطالعہ کا الرٹ جاری کیا، جس میں طلبا پر زور دیا گیا کہ وہ فلپائن میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکیورٹی خطرات کا جائزہ لیں اور احتیاطی تدابیر بارےشعور بیدار کریں۔

انہوں نے کہ حال ہی میں فلپائن میں جرائم میں اضافہ اور چینی شہریوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کے ساتھ عوامی سلامتی کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ الرٹ چینی طلبا کے تحفظ اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک ذمہ دارانہ اور معقول اقدام ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر فلپائن میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی شہریوں کو خطرے کی تشخیص کے لیے یاد دہانی کراتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :