لیوک ووڈ نے علی رضا اور احمد دانیال کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

جمعہ 18 جولائی 2025 16:35

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)انگلینڈ کے فاسٹ بولر لیوک ووڈ نے پی ایس ایل میں شریک نوجوان پاکستانی بولرز احمد دانیال اور علی رضا کی ستائش کردی۔ احمد دانیال اور علی رضا نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی۔

(جاری ہے)

لیوک ووڈ نے علی رضا کو خاص طور پر سراہا کہ انہوں نے پاور پلے میں انتہائی دباو کے لمحات میں بھی بولنگ کی۔ علی رضا نے پی ایس ایل 10 کے 9 میچز میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 9.18 رہا۔لیوک ووڈ نے کہا کہ علی ابھی صرف 17 سال کے ہیں لیکن ان کا ذہنی سکون ان کی عمر سے کہیں زیادہ ہے۔لیوک ووڈ نے احمد دانیال کی لگن اور فٹنس کو بھی سراہا جو انجریز کے باوجود فرنٹ لائن بولنگ کے لیے تیار رہے۔