
پیروٹڈ گلینڈ کے پیچیدہ ٹیومرز کی بروقت تشخیص نہ ہو تو چہرے کے اعصاب مستقل طور پر مفلوج ہو سکتے ہیں، ماہرین کا انتباہ
جمعہ 18 جولائی 2025 21:16
(جاری ہے)
دو کلیدی لیکچرز "پیروٹڈ گلینڈ ٹیومرز کی تشخیص" اور "پیروٹڈ گلینڈ سرجری کے پیچیدہ مراحل" کے عنوانات سے پیش کیے گئے، جن میں ماہرین نے تشخیصی چیلنجز، سرجری کے دوران درپیش خطرات اور مریضوں کو لاحق ممکنہ پیچیدگیوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔
تحقیقی پوسٹرز کی نمائش بھی پروگرام کا اہم جزو رہی، جن میں سے کئی کیسز صرف چھ ماہ کے اندر جمع کیے گئے، جو تحقیقی صلاحیت اور ڈیٹا کلیکشن کی اعلیٰ مثال تھی۔آغا خان یونیورسٹی سمیت مختلف اداروں کے پوسٹرز بھی شامل کیے گئے، جب کہ ای این ٹی یونٹ-I، سول اسپتال کے پوسٹ گریجویٹس کے دو پوسٹرز کو بہترین قرار دیا گیا۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر جہاں آرا حسن نے کی۔ دیگر معزز مہمانوں میں پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج پروفیسر صبا سہیل، ڈائریکٹر پی ڈی سی ڈاکٹر فرجاد سلطان، ممتاز ای این ٹی ماہرین پروفیسر عمر فاروق، پروفیسر شاہین ملک، پروفیسر مرتضیٰ احسن، اور بین الاقوامی مہمان فیکلٹی ڈاکٹر شادابہ احمد (برطانیہ) شامل تھیں۔پروگرام کی نظامت شعبہ ای این ٹی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر زیبا احمد نے کی، جب کہ کوآرڈینیشن کی ذمہ داری ڈاکٹر تحمینہ جنید نے ادا کی۔ ڈائریکٹوریٹ آف گلوبل انگیجمنٹ نے انتظامی تعاون فراہم کیا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسی تقاریب نہ صرف تربیتی مواقع فراہم کرتی ہیں بلکہ طبی تحقیق اور اشتراک کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔ "پیروٹڈ گلینڈ ڈیزیزز ڈی" ڈاؤ یونیورسٹی کی تعلیم، تحقیق اور کمیونٹی سروس کے عزم کی عملی تصویر بن کر ابھرا، جو بہتر مریضوں کی نگہداشت کے لیے ادارے کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہےمزید اہم خبریں
-
عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
-
مریم نواز کشتیوں میں ٹک ٹاک بنانے کی بجائے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کریں
-
کئی دہائیوں بعد سیلاب کی اتنی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا
-
راوی علاقے کو سیلاب سے محفوظ بنانا، سڑکیں، جھیل بیراج بنانا روڈا کی ذمہ داری تھی
-
پارک ویوبنانے کیلئے ہم نے پچھلی اور موجودہ حکومت سے کوئی مدد نہیں لی
-
بڑے بلڈرز اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے حکومتوں میں شامل ہو کر سرکاری زمینوں پر قبضے کرتے ہیں
-
حکومتوں نے دریاؤں کی گزرگاہوں پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو این اوسی جاری کرکے جرم کیا
-
پارک ویو میں میرے والدین کی قبریں ہیں
-
پارک ویو 2006 میں بنی تھی تب اس کا نام ریور ایج تھا اور اس کے مالکان کوئی اور تھے
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اقدامات سے پوری دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا
-
موسمیاتی تبدیلی تباہی میں بدل چکی، جدید ترین پیشگی وارننگ سسٹم پنجاب میں متعارف کرائیں گے
-
موہلنوال میں معجزہ: ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین خان نے 5 دن کے بچے اور ماں کو سیلاب سے بچا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.