ڈاکٹری نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر، نوٹیفیکشن جاری

ڈینگی کا این ایس ون الائیزا مشین پر ٹیسٹ کا ریٹ زیادہ سے زیادہ 1500روپے مقرر کیا گیا

جمعہ 18 جولائی 2025 23:38

ڈاکٹری نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر، نوٹیفیکشن جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)ڈاکٹر کے نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر کر دیا گیا جس کا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

صوبے میں پرائیویٹ لیبارٹریزڈینگی کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ90روپے میں کرنے کی پابند ہیں ، ڈینگی کا این ایس ون الائیزا مشین پر ٹیسٹ کا ریٹ زیادہ سے زیادہ 1500روپے مقرر کیا گیا ، پرائیویٹ لیبز رپورٹ میں الائیزا مشین ، کٹس کی قسم ، انفرادی بیچ نمبر بھی درج کرنے کی پابند ہے ۔پرائیویٹ لیبز میں ریاعتی نرخ پر ڈینگی ٹیسٹ کا اطلاق 30جون 2026تک نافذ العمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :