پولیس کی کامیابی، کچہ ڈکیٹ گینگ نے چھینے گئے 100جانوروں سمیت خود کو سرنڈر کر دیا

ابتدائی طور پر گینگ کی5اہم کارندوں نے اسلحہ سمیت خود کو سرنڈر کیا، ترجمان پنجاب پولیس

جمعہ 18 جولائی 2025 21:20

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء) کچہ ڈکیت گینگ نے چھینے گئے 100جانوروں سمیت خود کو سرنڈر کر دیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوں میں قلندر بوسن، اللہ نواز بوسن،شہزاد بوسن ودیگر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ پولیس کیساتھ ایک ہفتہ شدید مقابلے،مزاحمت میں ناکامی کے بعد کچہ گینگ نے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کیا، ابتدائی طور پر گینگ کے پانچ اہم کارندوں نے اسلحہ سمیت خود کو سرنڈر کیا ہے، گینگ ممبران نے چار کلاشنکوف،دو ریپیٹر بھی پولیس کے حوالے کر دیئے ہیں ،ان ڈاکوں پر دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسے درجنوں مقدمات درج ہیں، بازیاب کیے گئے سو مویشی اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے ہیں ۔