ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی آئل یونٹس کے خلاف کارروائیاں، دو ایجنسیاں سیل

جمعہ 18 جولائی 2025 22:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی آئل یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں سول ڈیفنس آفیسر غلام یٰسین ملک کی سربراہی میں ٹیم نے شاہ صدر دین میں کارروائی کرتے ہوئے دو غیر قانونی آئل ایجنسیاں سیل کر دیں۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران غیر قانونی آئل یونٹس اور متعلقہ مشینری کو تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہ صدر دین میں مقدمات کے اندراج کے لیے استغاثے بھی جمع کرا دیے گئے۔

سول ڈیفنس آفیسر غلام یٰسین ملک کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے غیر قانونی اور غیر محفوظ آئل یونٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :