
مون سون کے ایک اور انتہائی شدت والے سپیل کیلئے تیار ہو جائیں
20 سے25 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی،گرد آلود ہواوں اور بارش کا امکان
محمد علی
ہفتہ 19 جولائی 2025
00:06

(جاری ہے)
ترجمان نے مزید کہا کہ18 سے23 جولائی تک جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں بشمول صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیوسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخواہ کی جانب سے بھی جاری موسمی انتباہ کے مطابق موسلادھار/شدید موسلادھار بارشوں کا سلسلہ 20 جولائی سے 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر ،کوہاٹ،کرک، بنوں، ٹانک،لکی مروت، ڈی آئی خان ،باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ ،مردان، صوابی،ہنگو،اور کرم اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔ 21 سے 25 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث گلیات،مانسہرہ ،کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی اور مردان اضلاع کے مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کےلیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122 اور امدادی ٹیموں کو الرٹ اور پیشگی دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ مقامی انتظامیہ حساس مقامات اور شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کے لیے اقدامات کرے، ندی نالوں اور ڈرینج سسٹم کی صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ اربن فلڈنگ سے بچا جا سکے، کسانوں کو فصلوں کی جلد کٹائی اور محفوظ جگہوں پر ذخیرہ کرنے جبکہ مویشی پال حضرات کو مویشیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے. پی ڈی ایم اے نے قومی و صوبائی شاہراہوں پر مسافروں کو محتاط رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے گزارش کی ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے دوران محفوظ جگہوں پر پناہ لیں، ادارے نے ایمرجنسی سروسز کی دستیابی اور عملے کی تیاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، تمام اداروں کو موسمی الرٹس مقامی زبانوں میں پھیلانے اور تمام متعلقہ اداروں کو متبادل روٹس اور ٹریفک کے بہاؤ کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الرٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی
-
صدر ٹرمپ طالبان سے بگرام ائیر بیس واپس کیوں لینا چاہتے ہیں؟
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز اور خاص طور پر کسانوں کی مدد کرنیکی ضرورت ہے، یوسف رضا گیلانی
-
اب پاکستان پر حملہ سعودی عرب اور سعودی عرب پرحملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا
-
اڈیالہ والے کو پتہ بھی نہیں کہ پاکستان آگے بڑھ گیا اوروہ قصہ پرینہ بن چکا ہے
-
سیلاب کے باوجود کپاس کی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ، 20 لاکھ 4 ہزار گانٹھوں تک پہنچ گئی.رپورٹ
-
عالمی پانی کا نظام غیر مستحکم ہوگیا ، سیلاب اور خشک سالی کے خطرات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے . عالمی موسمیاتی ادارہ
-
مبینہ جعلی ڈگری کیس ،جسٹس طارق نے اسلام ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
-
ملک میں موجودہ کیپسٹی چارجز کو صرف معجزہ ہی کم کر سکتا ہے. رکن نیپرا کا اظہارِ تشویش
-
مون سون کا سلسلہ ختم، آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں،تمام دریاﺅ ں میں صورتحال نارمل ہو گئی ہے. پی ڈی ایم اے
-
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان شیخ کی ٹیکسٹائل اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں
-
پاک سعودی دفاعی معاہدہ اہم پیشرفت، سیاسی استحکام بھی ضروری ہے. اسد عمر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.