Live Updates

سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز اور خاص طور پر کسانوں کی مدد کرنیکی ضرورت ہے، یوسف رضا گیلانی

جمعہ 19 ستمبر 2025 20:02

سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز اور خاص طور پر کسانوں کی ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے سیلاب متاثرین کیلئے مزید خیموں اور بنیادی چیزوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جلال پور پیر والا کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب حکومت کی متاثرین کیلییامدادی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں مزید تیزی لانی چاہئیں۔سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے پرعزم ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کی مدد کرنیکی ضرورت ہے،جنوبی پنجاب ملتان،مظفرگڑھ، اور بہاولپور کے علاقے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، سیلاب متاثرین کے یتیم بچوں کی ہوم سوئٹس مکمل کفالت کرے گا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات