پی ایچ اے لاہور کا عوامی سہولت کیلئے اہم اقدام، پارک ایونٹس کی بکنگ مکمل طور پر آن لائن کردی

ہفتہ 19 جولائی 2025 00:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے عوام کی سہولت کے لیے ایک نیا اقدام اٹھاتے ہوئے پارک بکنگ کا عمل ڈیجیٹلائز کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق عوامی سہولت کے پیش نظر ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایت پر جدید آن لائن پارک بکنگ سسٹم فعال کردیا گیا ہے، اب ایونٹس کے لیے پارک کی بکنگ پی ایچ اے ویب پورٹل pha.gop.pk پر دستیاب ہوگی ، پارکس بکنگ کی ادائیگی بھی آن لائن ممکن ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد کا کہنا تھا کہ اب پارک میں کسی بھی ایونٹ کے لیے بکنگ صرف ایک کلک پر ممکن ہے، شہری اب شادی، نجی وکارپوریٹ ایونٹس یا دیگر تقریبات کے لیے پارک کی بکنگ آن لائن کرا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت، عوامی سہولت اور وقت کی بچت کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کا نفاذ ضروری تھا، پی ایچ اے ویب سائٹ کے ذریعے پارک ایونٹ کی بکنگ کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :