راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں ، 5 افراد گرفتار

ہفتہ 19 جولائی 2025 16:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس نے تھانہ ٹیکسلا، چکلالہ، گوجرخان اور چکری کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

زیر حراست افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کا ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شہر کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :