ڈی جی کے ڈی اے کا ناران میں زیپ لائنز اور دریائے کنہار کے مختلف مقامات کا دورہ

ہفتہ 19 جولائی 2025 16:56

ناران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) شبیر خان نے ناران میں زیپ لائنز اور دریائے کنہار کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت اور آثار قدیمہ زاہد چن زیب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان نے ناراں میں رافٹنگ پوائنٹس،زیپ لائنز،گرین بیلٹ اور دریائے کنہار کے مختلف مقامات کا اچانک دورہِ کیا۔

دورے کا مقصد حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ انہوں نے رافٹنگ پوائنٹس اور زیپ لائنز کے معائنے کے دوران آپریٹ کرنے والے سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کی حفاظت اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کریں۔ انہوں نے سٹاف کو سیاحوں کو دریائے کنہار سے دور رکھنے اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی ہدایات بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :