اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنا طاہر کا میانی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،لوگوں کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

ہفتہ 19 جولائی 2025 17:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر اے سی بھیرہ عشنا طاہرنے میانی کے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،متاثرین سے ملاقات کی اورانہیں ضلعی تعاون کی یقین دہانی کروائی،انہوں نے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ بھی لگوایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ دریائے جہلم میں سیلابی صورتِ حال کے پیش نظر پیشگی انخلا کیا گیا اورضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

محکمہ انہار کے مطابق دریا میں پانی کی سطح میں کمی کی وجہ سےمتاثرہ مکینوں نے گھروں کو واپسی کا عمل شروع کر دیا۔نقصانات کے فوری ازالے کے لیے سروے جاری ہے عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہےجس کے لئےضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کے فوری ردعمل پر اظہارِ کااطمینان کیا۔

متعلقہ عنوان :