امریکی ماہر موسمیات کی 13 سال بعد شوہر سے علیحدگی

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)امریکی ماہر موسمیات ڈیلن ڈریئر نے شادی کے 13 سال بعد اپنے شوہر برائن فچیرا سے علیحدگی اختیار کرلی۔ ڈیلن نیوز چینل میں بطور اینکر اور ماہر موسمیات کام کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ ڈیلن ڈریئر نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اس حوالے سے بتایا۔ڈیلن ڈریئر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کئی سالوں سے میں اپنے خاندان کی زندگی کے بارے میں آپ لوگوں کے ساتھ چیزیں شیئر کرتی رہی، اس میں زندگی میں آنے والے اتار چڑھا اور اچھی بری چیزیں شامل تھیں۔