ویتنام، سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے 34 افراد ہلاک

زیادہ تر افراد کا تعلق ویتنام ہی سے تھا اور وہ ہنوئی سے سیاحت کے لیے آئے تھے،حکام

اتوار 20 جولائی 2025 12:40

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)ویتنام میں خراب موسم کے باعث سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے 34 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق افسوسناک واقعہ مشہور سیاحتی علاقے ہالونگ بے میں پیش آیا، حادثے کا شکار کشتی سیاحوں کو سیر کرانے کے لیے لیکر جارہی تھی۔

(جاری ہے)

حادثے کا شکار کشتی ونڈر سی پر عملے کے 5 ارکان سمیت کل 53 افراد سوار تھے جن میں سے 11 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ 8 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔کشتی پر سوار زیادہ تر افراد کا تعلق ویتنام ہی سے تھا اور وہ ہنوئی سے سیاحت کے لیے آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :