جنوبی کوریا میں استعمال شدہ کاروں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

منگل 30 ستمبر 2025 16:23

جنوبی کوریا میں استعمال شدہ کاروں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)جنوبی کوریا میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں استعمال شدہ گاڑیوں کی برآمدات 72 فیصد بڑھ کر 3.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور استعمال شدہ کاروں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ امریکی ٹیرف سے نئی گاڑیوں کی فروخت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

نچیون کے ساحلی علاقے میں واقع ملک کے سب سے بڑے استعمال شدہ کاروں کے ایکسپورٹ حب سے ہزاروں گاڑیاں مسلسل برآمد کے لیے تیار کی جا رہی ہیں اور گاڑیوں کو کنٹینرز میں لوڈ کرنے کا کام دن رات جاری ہے۔

تاجر کیون سول، جو ہر ماہ 100 استعمال شدہ گاڑیاں برآمد کرتے ہیں، نے کہاکہ ہمارے لیے خود یہ کہنا عجیب لگتا ہے کہ یہ صنعت ایک اسٹار ایکسپورٹ آئٹم ہے لیکن اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم ملکی برآمدات میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔