کوہالہ پل موسم گرما میں بہترین سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ محکمہ سیاحت

اتوار 20 جولائی 2025 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) کوہالہ پل موسم گرما میں بہترین سیاحتی مرکز بن گیا ہے جو اپنے دلکش مناظر اور پر سکون ماحول کے ساتھ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، شہری زندگی کی ہلچل سے دور اور فطرت سے لطف اندوز ہونے کے خواہشمند افراد کے لئے بہترین مقام بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ سیاحت کے حکام نے اسلام آباد سے کوہالہ پل کے لئے بڑھتی ہوئی سیاحت پر روشنی ڈا لتے ہوئے کہا کہ شاندار ماحول سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے اور اس علاقے میں سیاحت کے فروغ میں کردار ادا کر رہا ہے۔

کوہالہ پل قدرتی خوبصورتی کی علامت بن گیا ہے جو نہ صرف مقامی سیاحوں بلکہ ملک بھر کے مسافروں کو بھی اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔رواں موس گرما میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو اس کے قدرتی نظاروں لطف اندوز ہونے کے خواہشمند ہیں۔

متعلقہ عنوان :