گھریلو جھگڑے کے دوران اہلیہ کو چھری مار کر زخمی کرنے والا ملزم گرفتار ،پیر ودھائی پولیس

اتوار 20 جولائی 2025 15:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) پیر ودھائی پولیس نے گھریلو جھگڑے کے دوران اہلیہ کو چھری مار کر زخمی کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیاگیا ۔ واقعہ کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو چپقلش کے دوران اپنی اہلیہ پر چھری کے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا تاہم پیر ودھائی پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع اور خفیہ معلومات کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا۔

ایس پی راولپنڈی محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ راولپنڈی پولیس خواتین کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :