خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین اور اقلیتی نشستوں کے منتخب ارکان پیر کو حلف اٹھائیں گے

اتوار 20 جولائی 2025 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین اور اقلیتی نشستوں کے منتخب ارکان نے اتوار کو اپنے عہدے کا حلف نہیں لیا،اب گورنر پیر کی صبح 9 بجے ان ارکان سے حلف لیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو ایک مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ کسی مناسب فرد کو حلف برداری کے لئے نامزد کیا جائے۔

(جاری ہے)

اب گورنر خیبر پختونخوا، جنہیں حال ہی میں نامزد کیا گیا ہے، کل صبح 9 بجے مخصوص نشستوں کا حلف لیں گے۔گورنر ہاؤس میں کل صبح 9 بجے یہ تقریب منعقد ہوگی جبکہ اسی روز جرگہ ہال میں سینیٹ انتخابات کا عمل 11 بجے شروع ہوگا۔ اس دوران الیکشن کمیشن نے آئی جی خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری اور آئی جی فرنٹیئر کانسٹیبلری کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔