Live Updates

واسا ملتان نے مون سون پلان کے تحت سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے آپریشن تیز کر دیا

اتوار 20 جولائی 2025 16:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) واسا ملتان نے مون سون پلان کے تحت سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے آپریشن تیز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں رائٹرز کالونی،معصوم شاہ روڈ سے ملحقہ علاقوں کو ریلیف دینے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن کے کلکٹنگ ٹینکس اور مچھلی مارکیٹ کے قریب ڈریگ لائن مشین کے ذریعے صفائی بھی کی جا رہی ہے،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر دن اور رات کے اوقات میں سپیشل ٹیموں کو الرٹ رکھا گیا ہے ۔

ایم ڈی واسا کی جا نب سے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی اور حکم دیا گیا کہ ڈیسلٹنگ کرنیوالے ورکرز کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جائیں،اسی دوران ملتان کے متعدد علاقوں میں سیوریج کی بھرپور صفائی جاری ہے تاکہ بارش کے باعث عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :