صدرِ زرداری کی مالاکنڈ آپریشن میں 3 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز اور لیویز کی تعریف

قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا ،ریاست دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی ، بیان

اتوار 20 جولائی 2025 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مالاکنڈ آپریشن میں 3 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز اور لیویز کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا ،ریاست دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صدر زر داری نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :