Live Updates

محکمہ زراعت پنجاب کی مون سون کے دوران کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جاری

اتوار 20 جولائی 2025 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے مون سون کے دوران کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کے کاشتکار مون سون کی بارشوں کے دوران فصل کے تحفظ کیلئے ترجیحا ًاقدامات کریں، مون سون کی زیادہ بارشیں کپاس کے پودے پر منفی طور پر اثر انداز ہوتی ہیں، جڑی بوٹیوں کی بھر مار ہوجاتی اورضرر رساں کیڑوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھتی ہے، کاشتکار کپاس کے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی بر وقت تلفی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ زیادہ بارشوں کی صورت میں اضافی پانی فوری طور پر کھیت سے نکال دیں ،اگر زیادہ دیر تک پانی کھیت میں کھڑار ہے تو جڑوں کو سانس لینے میں دقت ہوتی ہے اور 48 گھنٹے بعد پودے مرجھانا شروع کر دیتے ہیں، اگیتی کاشت کی صورت میں فصل کو بارش کے زائد پانی کے نقصان سے بچانے کے لئے کپاس کے کھیت میں کھڑا پانی کسی خالی نچلے کھیت میں نکال دیں یا ایک طرف لمبائی کے رخ کھائی کھود کر پانی اس میں جمع کر دیں،24 گھنٹے سے زیادہ بارش کاپانی کھڑار ہے تو بڑھوتری رک جاتی ہے، اس صورت میں کاشتکار 1 سے 2 فیصد یوریا کا محلول بنا کر محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی عملے کے مشورہ سے سپرے کر دیں تاکہ پودے کی فوری غذائی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :