سرگودھا میں 25 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا سکیورٹی پلان جاری

اتوار 20 جولائی 2025 21:40

سرگودھا -20 جولائی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) سرگودھا میں 25 محرم الحرام کو ہونے والے مرکزی جلوس کیلئے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ سرگودھا میں 25 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوان تعینات کئے جائیں گے جبکہ ایس پی سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ اسکے علاہ 4 ڈی ایس پی ،12 ایس ایچ اوز اور ایلیٹ کی 6 ٹیمیں سکیورٹی پر مامور ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کی مکمل نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔جلوس کے راستوں پر کیمرے اور واک تھرو نصب کر دیے گئے ہیں ۔ سی پی او نے کہا کہ اسکے علاوہ پولیس کی اضافی نفری بھی ہائی الرٹ رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس امن و امان قائم رکھنے کے لئے متحرک ہے۔