چین کے مرکزی بینک کا سالانہ بنیادی شرح منافع 3 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

پیر 21 جولائی 2025 12:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) چین کے مرکزی بینک نے سالانہ بنیادی شرح منافع 3 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی خبررساں ادارے ’’تاس‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پیپلز بینک آف چائنا نے آئندہ ماہ کے لئے ایک سالہ مدت کیلئے قرضوں پر شرح منافع (لون پرائم ریٹ) 3 فیصد پر برقرار رکھی ہے جبکہ پانچ سالہ قرضوں پر شرح منافع بھی 3.5 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

بینک نے یہ اعلان اپنی ویب سائٹ پر کیا ہے۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے ایل پی آر ہر ماہ کی 20 تاریخ کو نظرثانی کے بعد جاری کی جاتی ہے اور اس میں تبدیلی کا براہ راست اثر کمپنیوں اور صارفین کے لئے قرض کی لاگت پر پڑتا ہے، یہ شرح منافع مارکیٹ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور قومی معیشت کی ترقی کےلئےایک اہم پالیسی آلہ ہے۔ایل پی آر کا اثر قرضوں کی قسطوں پر بھی پڑتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال چینی کے مرکزی بینک نے سالانہ شرح میں دو بار کمی کی تھی جبکہ رواں سال 2025 میں اب تک شرح منافع میں صرف مئی میں 0.1 فیصد پوائنٹ کمی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :