انڈونیشیا ، مسافر بردار بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی ، 5 افراد ہلاک، 275 کو بچا لیا گیا

پیر 21 جولائی 2025 12:18

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) انڈونیشیا کے جزیرے سلاویسی کے نزدیک مسافر بردار بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 5 افراد دم توڑ گئے جبکہ275 کو بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کےمطابق انڈونیشیائی حکام نے بتایا کہ بحری جہاز جزیرے سلاویسی کے دارالحکومت منادو کی طرف جا رہا تھا کہ تالیسی کے نزدیک اس میں آگ بھڑ ک اٹھی ، بحری جہاز میں 280 افراد سوار تھے جن میں سے 5 افراد دم توڑ گئے ۔

ریسکیو ٹیموں نے باقی افراد کو بحفاظت دوسری کشتیوں میں منتقل کر دیا ہے ۔انڈونیشیائی فلیٹ کمانڈ کے کمانڈر نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں مقامی ماہی گیروں سے بھی مدد لی گئی تھی جبکہ بچائے گئے افراد کو قریبی جزیرے پر منتقل کر دیا گیا ہے، بحری جہاز پر کچھ حاملہ خواتین بھی سوار تھیں انہیں بھی بچا لیا گیا ہے۔