کراچی‘ پلاٹ کے تنازع پر بہن نے بھائی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا

یہ واقعہ ملیر کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پیش آیا جہاں خاندان میں پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا: پولیس

پیر 21 جولائی 2025 12:37

کراچی‘ پلاٹ کے تنازع پر بہن نے بھائی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء) ملیر میں پلاٹ کے تنازع پر بہن نے بھائی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملیر کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پیش آیا جہاں خاندان میں پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا بتانا ہیکہ ملزمہ نے جائیداد کے تنازع پربھائی کو ڈنڈے مار کر قتل کیا جس کا اس نیا عتراف بھی کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :