ویسٹ پولیس کی مختلف کارروائیاں 4 منشیات فروش گرفتار،بڑی تعداد میں گٹکااور ماوابرآمد

پیر 21 جولائی 2025 12:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)ویسٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران4منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے بڑی تعداد میں گٹکااور ماوابرآمد کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ پولیس نے اندرون مکان قائم گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مارکارروائی کے دوران 2 ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان سرجانی سیکٹر 5 ڈی میں اندرون مکان چھپ کر بھاری مقدار میں گٹکا ماوا تیار کرکے سپلائی کرتے تھے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران 2 ملزمان کو کارخانے سے ریڈ ہینڈڈ گرفتار کرلیا اورمکان سے بھاری تعداد میں تیار گٹکا ماوا، 100 کلو سے زائد چھالیہ، 90 کلو تمباکو، چونا، کیمیکل، ٹپ/ڈرم، پیکنگ ریپرز و دیگر سامان برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد وسیم ولد محمد عابد اور سعید نذر عالم ولد صدیق علی شامل ہیں۔

تھانہ منگھوپیر ویسٹ پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے 162 پڑیاں گٹکاماوا (11 کلو سے زائد)5 پیکٹ عاداب اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندرج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سلطان خان ولد خان زمان اور طیف ولد رفت اللہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :