امام زین العابدین زہد اور تقوی کی منزل معراج پر فائز تھے ،علامہ صادق عباس

پیر 21 جولائی 2025 13:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا کہ امام زین العابدین زہد اور تقوی کی منزل معراج پر فائز تھے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے مسجد و امام بارگاہ حسینیاں سجادیہ نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کے دوران کہی ،آپ کا شعور و کردار انسان کو عظیم شخصیت میں بدل دیتا ہے ،ایسے شخصیت جو انسانوں کیلئے مشعل راہ بن جائے تو انسان کی کامیابی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ کربلاء کے سخت اور کٹھن مرحلے میں آپ نے بھرپور ماحول میں کام کیا اور اپنے کردار سے خود کو ثابت کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ آپ زہد و تقوی اور بندگلی الٰہی کے ایسے چراغ ہیں ،جن کی روشنی کبھی مدھم نہیں ہوسکتی ۔

ہمیں آپ کے سخت اور کٹھن حالات میں اسلام کی آبیعاری کیلئے کام کرنے کو پیش نظر رکھنا ہوگا ۔تاکہ انسان عبادت الٰہی کے ساتھ ساتھ مشکلات کا مقابلہ بھی کرنا سیکھے۔

متعلقہ عنوان :