افغانستان میں 4 روزہ انسدادپولیو مہم شروع ، 19 صوبوں میں 73 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی

پیر 21 جولائی 2025 14:28

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) افغانستان میں 4 روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز پیرسے ہو گیا ہے جو 24 جولائی تک جاری رہے گی۔ شنہوا کے مطابق افغانستان کی وزارت صحت عامہ کے ترجمان شرافَت زمان امرخیل نے بتایا گیا ہے کہ مہم کے دوران 19 صوبوں کے پانچ سال سے کم عمر کے 73 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قبائلی عمائدین، مذہبی علما اور والدین پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں حصہ لیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ مہم کو موثر طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ وزارت صحت عامہ تمام حفاظتی اقدامات کے نفاذ کے ذریعے متعدی بیماریوں سے لڑنے کی کوشش کر رہی ہے؛ پولیو ویکسی نیشن مہم کے ذریعے ہمارا مقصد افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :