سرگودھا،معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو شدید زخمی کر دیا

پیر 21 جولائی 2025 15:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے جس پر زخمیوں کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں ایک نوجوان کی حالت تشویشناک بتلائی جا رہی ہے اور پولیس شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھلوال کے علاقہ پل نہر سلیمانپورہ میں معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 5 افراد سہیل،حسن، محسن،ذیشان اوراسلم کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گے جس پر ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی حسن کی گردن میں فائر لگنے سے اس کی حالتتشویشناک بتلائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :