فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری

پیر 21 جولائی 2025 15:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیاہے۔فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا کے مطابق 22جولائی کو صبح 7تادوپہر 12بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ فیڈرصبح 7تادن 11بجے تک 132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن کے گارڈن کالونی، خیابان گرین، ہریاں والا، ٹی اینڈ این، ستارہ پارک سٹی، گلبہار کالونی، ستیانہ روڈ فیڈرصبح 5تا صبح9بجے تک 132کے وی نیالاہور گرڈسٹیشن کے سعیدآباد ون،نیالاہور ون، گوجرہ موڑ، مختار ٹیکسٹائل ملز، پینسرہ فیڈرصبح 6تادن10بجے تک 132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے لسوڑی، سونڈھ، دریا بل، (حسین پور)بنگلہ، ٹھیکریوالا(ماموں کانجن)،اسلم شہید، خالد، نورمحل، رجانہ، اسلام پورہ، دین پورہ فیڈرصبح6تادن 11بجے تک 132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے ایڈن ویلی، ایس ٹو فیڈر132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے فیصل آباد روڈ، کچہر ی روڈ، کالج روڈ، الحبیب، 240موڑ، کینال روڈ، عاشق علی شہید، نیو دانا آباد، آڑکانہ، نیو اواگت فیڈر132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے بیراں والا، بادشاہی مسجد، عبداللہ فائبر، جھمرہ روڈ/رضا، اقبال رائس ملز، احمد سٹرا بورڈ، فیصل آباد ر وڈ، سٹی، نیو دین گارڈن معظم شاہ، لاہور روڈ، چناب نگر، ہندوآنہ، آسیاں، عثمان آباد، ڈی ایچ کیو، جھنگ روڈ، رجوعہ، واسا ٹیوب ویل، واسا ایکسپریس، سخی عبدالوہاب فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 19،20،21،22جولائی کو صبح 7تادن 11بجے تک 132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے خانوآنہ، بھوآنہ، منگوآنہ، احمد نگر فیڈر21جولائی کوصبح7تادن11 بجے تک 132کے وی 103آر بی گرڈسٹیشن،132کے وی لنڈیانوالہ گرڈسٹیشن سے 20تا 30میگاواٹ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔صبح 7تا دن ساڑھے گیارہ بجے تک 132کے وی بنڈالہ گرڈسٹیشن، 132کے وی کھڑیانوالہ گرڈسٹیشن، سے 10تا 15میگاواٹ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔22جولائی کوصبح 7تادن 11بجے تک 132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن، 132کے وی 582گ ب گرڈسٹیشن،132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن سے 25تا 30میگاواٹ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔