فیصل آباد، محکمہ لائیو سٹاک کا مویشیوں کی غیر معیاری خوراک تیار و فروخت کرنیوالو ں کے خلاف کریک ڈاؤن کا ۱ٓغاز

پیر 21 جولائی 2025 16:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے مویشیوں کی غیر معیاری خوراک تیار و فروخت کرنیوالو ں کے خلاف کریک ڈاؤن کا ۱ٓغاز کردیا ہے جس کے تحت فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میں فیڈ ملز، فیڈ سٹف ڈیلرز و دوکانوں کی انسپکشن شروع کی جارہی ہے لہٰذا اگر کسی جگہ پر غیر معیاری، ناقص اور زائد المیعاد اینیمل فیڈز رکھنے یا فروخت کرنے کے شواہد پائے گئے تو ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی اور بعدازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم بدر نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ مزید فیڈ ملز کو رجسٹرڈ بھی کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اینیمل فیڈز سٹف اینڈ کمپاؤنڈ فیڈ ایکٹ 2016 جو کہ پورے پنجاب میں لاگو ہے کے مطابق جانوروں کی خوراک کے متعلق تمام اجزا اور کمپاؤنڈ یعنی کھل، ونڈا، بنولہ وغیرہ کے معیار کو جانچنے کے بعد اس قانون کے تحت رجسٹریشن کی جاتی ہے اور اس قانون کے تحت کوئی بھی شخص جانوروں کی خوراک کے حوالے سے کوئی بھی کاروبار محکمہ لائیو سٹاک سے رجسٹریشن کروائے بغیر نہیں کر سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹرو ڈپٹی ڈائریکٹر زلائیو سٹاک کو ضلع و تحصیل لیول پر فیڈ انسپکٹر کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں تاکہ چیکنگ کے معیار میں مزید بہتری لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :