کراچی پولیس کی کارروائی میں 2 گٹکا فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 21 جولائی 2025 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) کراچی کے تھانہ منگھوپیر کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرکے 11کلو سے زائدآداب گٹکاماوا اور فروختگی کی رقم برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سلطان خان ولد خان زمان اور طیف ولد رفت اللہ شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :