بین الاقوامی شہرت یافتہ پنجابی شاعر ارشد منظور سپرد خاک

پیر 21 جولائی 2025 16:55

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ پنجابی شاعر ارشد منظور کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں معروف سیاسی ،سماجی ،علمی و ادبی شخصیات سمیت سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سعید گھمن ،عدنان اشرف رامے ،چوہدری عمران بوبک ،حاجی ارشد نذیر ،حیدر رضا ،حیدر لالہ ،محمد شفیع ،محمد صدیق وائیں ،ماہر تعلیم عبدالغفار انجم ،راشد اعوان ،آصف علی آسی ،ریاض قادری ،رانا حبیب ربانی ایڈووکیٹ ،پروفیسر نواز کنول ،سید علی شاہ ،سابق کونسلر عباس احمد ،ذوالفقار احمد بٹ ،الفت حسین ،صحافیوں زاہد انصاری ،شبیر حسین ،ناز امداد ،حسین امداد ،حاجی عبد الرزاق ،حافظ عبدالرحمن ،محمد آصف سمیت گدی نشین دربار عالیہ پیر آغا جان سید محمود شاہ، سید ارباز شاہ اور بابا عابد حسین کے ساتھ محمد ریاض حبیب اور شعرا کرام میں محبوب سرمد ، ندیم افضل ندیم ، اشفاق بابر اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرحوم کو سانگلہ ہل کیمرکزی عید گاہ والے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔مرحوم متعدد پنجابی زبان کی شاعری کی کتابوں کے مصنف تھے ہمسایہ ملک بھارت میں بھی ان کی شاعری بہت پسند کی جاتی تھی گزشتہ چند روز سے وہ شدید علیل تھے لیکن صحت یاب نہ ہو سکے مرحوم کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔