سانگلہ ہل کے نوجوان کی آنکھ ضائع کرنے کا واقعہ ، دوبارہ میڈیکل کرانے کے مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

پیر 21 جولائی 2025 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانگلہ ہل کے نوجوان کی آنکھ ضائع کرنے کے واقعے میں دوبارہ میڈیکل کرانے کے مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس فاروق حیدر نے سانگلہ ہل کی رہائشی خاتون رضیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ سروسز ہسپتال کے آئی سپیشلسٹ، نیورو سرجنز اور کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ کی مصدقہ میڈیکل رپورٹس اور دیگر دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنائیں۔عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔