
ایروبک ایکسرسائز شوگر،جوڑوں،فالج و دیگر امراض کے لئے مفید ہے،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ
پیر 21 جولائی 2025 17:18
(جاری ہے)
اس موقع پر لاہور جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین،ہیڈآف فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حافظ سید اعجاز احمدبرق،ڈاکٹر علینہ جاوید، ڈاکٹر عدنان مسعود، سید مظہر حسین سمیت میڈیکل سٹوڈنٹس کثیر تعداد میں موجود تھے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین اور فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر حافظ سید اعجاز احمد برق نے کہا کہ ہفتے میں دو دن مفت ایروبک کلاسز منعقد کی جائیں گی تاکہ مریض اور عام شہری یہ مشقیں سیکھ کر اپنے گھروں پر بھی سر انجام دے سکیں جبکہ یہ کلاسز نہ صرف علاج بلکہ بیماریوں سے بچائو کے لئے بھی موثر ثابت ہوں گی۔پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے تقریب کے شرکا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ احتیاطی تدابیر، روزانہ ورزش، واک، کھانے پینے میں اعتدال اور حفظان صحت کے اصولوں کو اپنا کر انسان خود کو بہت حد تک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے نیز ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور احتیاط سے ٹریفک حادثات سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے کیونکہ حادثات سے سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے عملے پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام توانائیاں مریضوں کی ویلفیئر اور مجموعی بہتری کے لئے صرف کریں۔انہوں نے طبی عملہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ جانفشانی اور تندہی کے ساتھ اپنے فرائض کی بجاآوری کو یقینی بنائیں اور کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں جبکہ مریضوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔اس موقع پر فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر حافظ سید اعجاز احمد نے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کو بریفنگ دی۔مزید قومی خبریں
-
اربعین پالیسی 2025 ایران کی زائرین کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی، سوا اب روپے جمع کرا دیئے
-
مالی سال 2025ء ،پاکستان کو 12ارب 14کروڑ ڈالرزکی غیرملکی فنڈنگ موصول ہوئی
-
بھارتی آبی جارحیت، دریائے پونچھ پر ڈیم کا اسپل وے کھول دیا،آزاد کشمیر میں علاقے زیرآب آنے کا خطرہ
-
دیامر میں ایمرجنسی نافذ، ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، ریسکیو کارروائیاں جاری، 200 سیاح محفوظ مقام پر منتقل
-
دادو میں بیٹے نے باپ کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کردیا
-
عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، شفاف اور نتیجہ خیز تکمیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، سرفرازبگٹی
-
بابوسرٹاپ حادثے پر دل انتہائی رنجیدہ اور دکھی ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں،ندیم افضل چن
-
بلوچستان بھر میں ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے (اوپن ڈیبیٹ ) کی صدارت کریں گے، ترجمان وزارت خارجہ
-
چیئرمین سینیٹ سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، صوبہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
سپیکر قومی اسمبلی کا بابوسر ٹاپ، گلگت بلتستان میں سیلابی ریلے سے انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.