جیکب آباد میں نہری شگافوں سے تباہی، دھان کی فصلیں اور دیہات زیر آب، محکمہ آبپاشی کی غفلت پرآبادگاروں کا شدید احتجاج

پیر 21 جولائی 2025 17:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)جیکب آباد میں نہری شگافوں سے تباہی، دھان کی فصلیں اور دیہات زیر آب، محکمہ آبپاشی کی غفلت پر آبادگاروں نے شدید احتجاج کیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع کی مختلف نہروں میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر محیط دھان کی فصل زیر آب آ گئی جبکہ متعدد دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں متاثرہ افراد محکمہ آبپاشی کی مجرمانہ غفلت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں تحصیل ٹھل کی انیس مائنر نہر میں گرڈ اسٹیشن کے قریب 15 فٹ چوڑا شگاف پڑا جس سے تیز بہا کے ساتھ پانی قریبی کھیتوں میں داخل ہوگیا جس کے باعث کئی ایکڑ پر کھڑی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس سے آبادگاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، شگاف کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دی گئی مگر محکمہ آبپاشی کا کوئی اہلکار جائے وقوعہ پر نہ پہنچا جس پر مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں پانی کی زد میں آ کر متعدد دیہات بھی متاثر ہوئے ہیں اور کئی خاندان محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوچکے ہیں، ادھر تحصیل گڑہی خیرو میں بیگاری کینال سے نکلنے والی لعل شہباز نہر میں بھی 20 فٹ چوڑا شگاف پڑا ہے جس کے باعث مزید زرعی زمینیں زیر آب آ گئی ہیں یہاں بھی متاثرین بغیر کسی سرکاری مدد کے شگاف بند کرنے میں لگے ہوئے ہیں، حالیہ بارشوں کے بعد ضلع بھر کی نہروں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوچکی ہے ٹھل میں موسی الہہ آباد نہر بھی صدیق نوناری پل کے قریب سے اوورٹاپ کر رہی ہے جس سے کسی بھی وقت مزید شگاف پڑنے کا اندیشہ ہے مقامی مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر فوری اقدامات کرے تاکہ مزید نقصانات سے بچا جاسکے

متعلقہ عنوان :