سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا جمہوریہ کانگو کی حکومت اور کانگو ریور الائنس ایم 23موومنٹ کے درمیان اصولوں کے اعلامیہ پر دستخط کا خیرمقدم

پیر 21 جولائی 2025 21:33

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے قطر میں جمہوریہ کانگو کی حکومت اور کانگو ریور الائنس/مارچ 23موومنٹ کے درمیان اصولوں کے اعلامیہ پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے بیان میں بتائی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ اعلامیہ دیرپا امن، سلامتی اور بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا ذریعہ ہے ۔انہوں نے تمام جماعتوں پر زور دیا کہ وہ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس عمل میں سہولت فراہم کرنے کیلئے قطر کی تعریف کی اور قومی حکام، علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے جمہوریہ کانگو میں امن، شہریوں کے تحفظ اور استحکام کیلئے کوششوں کی حمایت کیلئے اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :