سینیٹ نے سوشل میڈیا (حد عمر برائے صارفین ) بل 2025ء کی منظوری دے دی

پیر 21 جولائی 2025 22:21

سینیٹ نے سوشل میڈیا (حد عمر برائے صارفین ) بل 2025ء کی منظوری دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) سینیٹ نے سوشل میڈیا (حد عمر برائے صارفین )بل 2025ء کی منظوری دے دی ۔پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مسرور احسن اور سینیٹر سرمد علی نے تحریک پیش کی کہ سوشل میڈیا (حد عمر برائے صارفین) بل 2025ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی جس کے بعد چیئرمین نے بل شق وار منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔