
پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں
معاہدے سے بھارت کی پریشانی فطری ہے اور چیخیں مارنا کوئی مسئلہ نہیں ،معاہدے کے تحت سعودیہ میں پاک افواج کی موجودگی بڑھ جائے گی۔ وزیردفاع خواجہ آصف
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 19 ستمبر 2025
23:56

(جاری ہے)
پاکستان اور سعودی عرب معاہدے سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، پاکستان افواج ایک عرصہ سے سعودی عرب میں موجود ہے، اس معاہدے کے تحت سعودیہ میں فوج کی موجودگی بڑھ جائے گی تو کسی کو کیا مسئلہ ہوگا؟ اس معاہدے سے بھارت کو ہونے والی پریشانی فطری ہے، بھارت کا چیخیں مارنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ہمارے کسی کے خلاف کوئی عزائم نہیں۔ ہم تو برصغیر میں بھی امن چاہتے ہیں ۔اگر ہمارے خلاف جارحیت ہوگی تو دفاع کرنا ہمارا حق ہوگا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹروبس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر دنیا بھر میں پاکستان کی دھاک بیٹھ گئی۔ ایک شخص جگہ جگہ جاکر لڑائیاں کراتا تھا، اب سیاسی اور عسکری قیادت نیک نیت لوگوں پر مشتمل ہے۔ شہباز شریف کو ہی نہیں بلکہ پاکستان کو سعودی عرب میں سلامی دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے مسجد نبوی اور شہباز شریف اور وفد کی تضحیک کی کوشش کی آج نامراد ہیں۔ نبیؐ کے سامنے آواز اونچی کرنے کی اجازت نہیں اور شرپسند نعرے لگاتے رہے۔آج مسجد نبوی اور حرم پاک میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف صاحب کواللہ نے عزت دی۔ شہباز شریف صاحب کی سعودی عرب میں تاریخی عزت افزائی کی گئی۔ ایک پرائم منسٹر ہواکرتا تھا جس کو جہاز سے اتار کر کہا گیا کہ جاؤ بھائی۔ محمد نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کو سعودی عرب کی فضاؤں میں جنگی طیاروں نے سلامی دی۔سعودی عرب نے پاکستان کے لئے تعریفی گانا بنا کرریلیز کیا۔ سعودیہ میں سبز پرچموں کی بہار تھی، عزت افزائی کی وجہ حکمران کا دھرتی سے پیار ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے سبز پاسپورٹ کی عزت بڑھی ہے۔ محض نعرے مارنے سے عزت نہیں ملتی، کبھی عسکری ادارے اور کبھی دوسروں کا نام لیکر ٹوئٹ کرنے سے عزت نہیں ملتی۔ دنیا بدل چکی ہے پاکستان آگے بڑھ چکا اور وہ شخص قصہ پرینہ بن چکا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ کسی کے نصیب میں عزت آئی اور حرم پاک کی پاسبانی کا شرف ملا۔ سعودی عرب نے کہا کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر حملہ اور سعودی عرب پرحملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت اور بصیرت کو سلام پیش کرتی ہوں اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کا تعلق لازوال رشتہ میں بدل چکا ہے،آنے والی نسلوں کو نصاب میں یہ بتایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختوںخواہ نے صوبائی ترقیاتی اسکیموں کا ڈیٹا ایک ہفتے میں فراہم کرنے کی ہدایت کردی
-
حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد سے کم ہو کر 4.17 فیصد ہوگئی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ تو ہمیشہ سے موجود تھا
-
اب فوج اور ریاست پر حملہ کرنا گناہ کبیرہ ہو گا
-
"پاکستان میں نظام انصاف کا حال،ججز خود انصاف کی تلاش میں"
-
علی پور،راشن لیتے ہوئے افسوسناک حادثہ
-
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا
-
بلوچستان سمیت پورے ملک کے عوام ظالموں اور ان کے آلہ کاروں کیخلاف متحد ہوجائیں
-
ملک کے 2 مشہور سیاحتی مقامات پر برفباری کا آغاز
-
جنگوں اور موسمیاتی بحران کے خلاف پختہ عزم کی ضرورت، گوتیرش
-
شام کی نازک صورتحال ہمہ گیر سیاسی عمل کے بغیر بگڑنے کا خطرہ، پیڈرسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.