یونیورسٹی آف سوات میں گجر سٹوڈنٹس فیڈریشن کا قیام اچھا اقدام ہے،مولانا عبدالعزیز ایڈووکیٹ

پیر 21 جولائی 2025 23:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)جمعیت لائیرز فورم کے ضلعی صدر مولانا عبدالعزیز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف سوات میں گجر سٹوڈنٹس فیڈریشن کا قیام ایک اچھا اقدام ہے جس سے گجر برادری سے تعلق رکھنے والے طلبا طالبات کی نمائندگی کی جائیگی اور مسائل کے حل میں آسانی ہوگی، انہوں نے کہا کہ میں گجر سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف سوات کے نومنتخب صدر ارمغان خان اور جنرل سیکرٹری اکرام اللہ سمیت پورے کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتاہوں اور یہ امید رکھتا ہوں کہ ان طلبا و طالبات نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ کبھی بھی اس کے اعتماد ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،اس موقع انہوں نے نومنتخب صدرت ارمغان خان اور جنرل سیکرٹری اکرام اللہ کو گلدستہ پیش کی جس پر انہوں نے مولانا عبدالعزیز ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم کیا ہم ساتھیوں کے اعتماد پر پورا پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں گے۔